جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
انٹرنیٹ سست؛ سینیٹ کمیٹی نے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ملک میں انٹرنیٹ سست رفتاری سے چلنے کی وجہ سے ہونے والے نقصانات کی رپورٹ سینیٹ کمیٹی نے طلب کرلی۔

سینیٹر پلوشہ خان کی زیر صدارت سینیٹ قائمہ کمیٹی برائے انفارمیشن ٹیکنالوجی کا اجلاس ہوا، جس میں کمیٹی ارکان نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس ڈاؤن ہونے کا معاملہ اٹھا دیا ۔

مزید پڑھیں:پاکستان میں انٹرنیٹ بدستور سست

سینیٹر ہمایوں مہمند نے کہا کہ انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سست ہونے سے بزنس متاثر ہورہا ہے۔ سینیٹر افنان اللہ نے بتایا کہ انٹرنیٹ سست ہونے سے کم از کم 500 ملین کا نقصان ہوا ہے۔سیکرٹری آئی ٹی نے اجلاس میں بتایا کہ موبائل آپریٹرز کی سروس میں خلل آیا ہے۔ کوئی تکنیکی مسئلہ ہوسکتا ہے جو جلد حل ہوجائے گا۔سینیٹ کمیٹی نے انٹرنیٹ، سوشل میڈیا ایپس سلو ہونے سے نقصانات کی رپورٹ طلب کرلی اور 2 ہفتوں میں انٹرنیٹ اور سوشل میڈیا کا مسئلہ حل کرنے کی ہدایت کردی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News