بلوچستان ہائیکورٹ میں پرچم کشائی کی تقریب، چیف جسٹس کا گرین کورٹس مہم کا افتتاح

کوئٹہ(روشن پاکستان نیوز)چیف جسٹس بلوچستان ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے ہائیکورٹ کی عمارت میں قومی پرچم کشائی کی۔

چیف جسٹس بلوچستان محمد ہاشم کاکڑ کا پرچم کشائی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہنا تھا وسائل نہ ہونے کے باوجود ہم اٹامک کلب کے ممبر بن چکے ہیں، کچھ شعبوں میں ہم دنیا کی دوڑ میں پیچھے رہ گئے ہیں، ہر ادارہ کوشش کرے کہ سب کے ساتھ قانون کے مطابق سلوک کیا جائے، سب کوشش کریں کہ قانون اور آئین کا احترام اور قلیتوں کو تحفظ حاصل ہو۔

مزید پڑھیں:چیئرمین جوائنٹ چیفس آف اسٹاف کمیٹی، سروسز چیفس کی یوم آزادی پر قوم کو مبارکباد

چیف جسٹس ہائیکورٹ محمد ہاشم کاکڑ نے پودا لگا کر گرین کورٹس مہم کا افتتاح کرتے ہوئے کہا کہ ہمیں موسمیاتی تبدیلیوں کا سامنا ہے، آج سے ہم گرین کورٹس مہم کا آغاز کرنے جا رہے ہیں، اس کے تحت ہائیکورٹ کے احاطے میں درخت لگائے جائیں گے، تمام ججز بھی ایک ایک درخت لگائیں گے۔جسٹس ہاشم کاکڑ کا کہنا تھا کوشش کریں گے کہ لوگوں کو جلد اور سستا انصاف ملے، سینئر وکلاء اپنی چیمبرز کے دروازے جونیئرز کے لیے کھول دیں۔

مزید خبریں