اتوار,  24 نومبر 2024ء
باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ، قانونی کارروائی ہوگی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ضلعی انتظامیہ نے باجوں کی فروخت پر پابندی کا فیصلہ کرلیا۔

ڈپٹی کمشنر اسلام آباد نے تمام اسسٹنٹ کمشنرز کو اسٹالز پر بکنے والے باجے قبضے میں لینے کا حکم دے دیا۔

ڈی سی اسلام آباد نے کہا کہ مختلف اسٹالز پر باجوں کی فروخت کھلے عام جاری ہے، باجوں کے استعمال پر مکمل طور پر پابندی عائد کی گئی  ۔

انہوں نے کہا کہ شہریوں سے درخواست ہے باجوں کے استعمال سے اجتناب کریں، اسٹالز مالکان اپنے پاس باجوں کی فروخت بند کریں، باجے کا استعمال یا بیچنے والے کے خلاف قانونی کارروائی ہوگی۔

مزید پڑھیں: امریکی قانون سازوں کا بنگلادیش کی سابق حکومت کے اہلکاروں پر پابندیوں کا مطالبہ

مزید خبریں