جمعه,  20  ستمبر 2024ء
اقلیتوں کے قومی دن کے موقع پرسحر کامران کااہم پیغام جاری

اسلام آباد(محمدوقاص سے)‏پاکستان پیپلزپارٹی کی سینئررہنماورکن قومی اسمبلی سحرکامران نے کہاہے کہ ‏پاکستان پیپلزپارٹی قومی یکجہتی اور تمام شہریوں کے مساوی حقوق کی علمبردار ہے،قائد اعظم محمد علی جناح کے افکار پہ عمل کرتے ہوئے صدر مملکت آصف علی زرداری نے 11 اگست کو اقلیتوں کا قومی دن قرار دیا۔

سوشل میڈیاپر جاری بیان میں انہوں نے کہاکہ ‏آج کے دن ہم اقلیتوں کے خلاف ہر قسم کے امتیاز کو ختم کرنے کا عہد کرتے ہیں، بلا تفریق مذہب اور نسل تمام شہریوں کے مساوی حقوق اور مواقع کے لیے پرعزم ہیں۔

https://x.com/seharkamran/status/1822565114308083822?s=48&t=wd8WySSOvpzdjiNNn0y62w

انہوں نے کہاکہ آج ہم اقلیتوں کی قربانیوں اور خدمات کو خراج تحسین پیش کرتے ہیں، جو پاکستان کی ترقی اور خوشحالی میں معاون ہیں،آئیں، قومی اقلیتوں کے دن پر رواداری، احترام اور یکجہتی کے اصولوں کو برقرار رکھیں۔

سحرکامران نے کہاکہ اقلیتوں کے ساتھ یکجہتی کا اظہار ہماری قومی شناخت کا حصہ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News