راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ آئی ایس پی آر کی جانب سے جاری بیان میں سروسز چیفس کی جانب سے بھی پاکستان کی اقلیتوں کو مبارکباد پیش کی گئی۔
آئی ایس پی آر کے مطابق قوم کی ترقی و خوشحالی میں اقلیتی برادری کا حصہ ناقابل فراموش ہے، آج کا دن تنوع، شمولیت اور بقائے باہمی، ہماری عظیم قوم کا خاصا ہے، اقلیتی برادریاں ہمارے سماج کا ناگزیر اور اہم ترین حصہ ہیں۔
مزید پڑھیں:اقلیتوں کے حقوق اور ترقی پر کبھی سمجھوتا نہیں کرینگے: بلاول بھٹو
پاک فوج کے شعبہ تعلقات عامہ کے پیغام میں کہا گیا کہ اقلیتوں کےحقوق اور آزادیاں مقدس ہیں جوآئین اور اسلام کے مطابق ہیں۔