جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
شاہ شلمان ریلیف سنٹر اورریڈ کریسنٹ کاپاکستان میں امدادی سرگرمیاں بڑھانےپر تبادلہ خیال

اسلام آباد(روشن پاکستنان نیوز) رائل کورٹ کے مشیر اور کنگ سلمان ہیومینٹیرین ایڈ اینڈ ریلیف سنٹر (KSrelief) کے سپروائزر جنرل ڈاکٹر عبداللہ الربیعة نے پاکستان ریڈ کریسنٹ سوسائٹی (PRCS) کے چیئرمین سردار شاہد احمد لغاری اور ان کے وفد کا استقبال کیا۔ ہیڈ کوارٹر ریاض میں اجلاس میں سعودی ریڈ کریسنٹ اتھارٹی (SRCA) کے صدر ڈاکٹر جلال بن محمد العویسی نے بھی شرکت کی۔

بات چیت کا مرکز اسلامی جمہوریہ پاکستان میں قدرتی آفات سے متاثرہ افراد کی امداد اور متاثرہ علاقوں کی بحالی کیلئے مشترکہ تعاون کی اہمیت پر زور دیا۔

چیئرمین لغاری نے مملکت سعودی عرب کی قیادت خادم حرمین شریفین شاہ سلمان بن عبدالعزیز آل سعود اور ولی عہد شہزادہ کا تہہ دل سے شکریہ ادا کیا جنہوں نے مصیبت کے ہر وقت میں پاکستانیوں کی بھرپور مدد کی اور سعودی عرب کے ثابت قدمی کے عزم کی تعریف کی۔

مزید پڑھیں: بانی پی ٹی آئی نے پارٹی میں نہ رکھنے کا فیصلہ کیا تو پاکستان سے چلاجاؤں گا،شیر افضل مروت

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News