جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
محکمہ سکولز ایجوکیشن پنجاب کا سکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا اعلان

لاہور(روشن پاکستان نیوز) محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب نے سکولوں میں ہفتہ وار 2 چھٹیوں کا اعلان کردیا ہے۔

سکولوں میں 2 چھٹیوں کا اطلاق 15اگست سے سکول کھلنے پر ہوگا،حکام کا کہنا ہے ہفتہ اور اتوار کی2 چھٹیوں کا فیصلہ اساتذہ پر ورک لوڈ کم کرنے کیلئے کیا گیا ہے۔

مزید پڑھیں: خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

محکمہ سکولزایجوکیشن پنجاب نے اسکولوں کے اوقات کار بھی جاری کردیئے ،سنگل شفٹ اسکولوں میں پیر تا جمعرات صبح 8 سےڈیڑھ بجے تک ٹائمنگ ہوگی۔

مراسلے کے مطابق جمعہ کو صبح 8 بجے سے 12بجے تک اسکولوں کے اوقات کار ہوں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News