جمعه,  20  ستمبر 2024ء
ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکو ملکر بیٹھنا ہوگا،افضل بٹ

مانچسٹر (روشن پاکستان نیوز)قائد صحافت اور صدرپی ایف یو جے افضل بٹ نے کہا ہے کہ سیلاب ہو یا زلزلہ دنیا بھر میں مقیم اوورسیز پاکستانیز نے ہر کڑے وقت میں پاکستان کی دل کھول کر مدد کی،تارکین وطن کے دل پاکستانی عوام کے ساتھ دھڑکتے ہیں۔

نجی ٹی وی سے گفتگومیں انہوں نے کہاکہ مزورمعیشت اس وقت ملک کا سب سے بڑا مسئلہ ہے کیونکہ آج کی دنیا میں کمزور معیشت قومی سلامتی کےلئے بھی سب سے بڑا خطرہ ہے، معیشت سے جڑے ہوئے چند اہم دوسرے مسائل جن میں مہنگائی، بے روزگاری، کاروبار میں سستی اورغربت جیسے سنگین مسائل شامل ہیں جس کی وجہ سے عوام میں شدید اضطراب اور بے یقینی پائی جاتی ہے۔

انہوں نے کہاکہ آج ہماری معیشت جمود کا شکارہے امورمملکت چلانا بھی مشکل نظر آرہاہے، آئی ایم ایف اور ورلڈبنک سمیت دوسرے مالیاتی اداروں سے قرض لے کر گزارا کرنا پڑرہاہے جس کی وجہ سے عوام پر اضافی بوجھ دن بدن بڑھتاجارہاہے، قرض اتارنے کےلئے مزید قرض لینا پڑرہاہے۔

افضل بٹ نے کہاکہ آئے دن بجلی، گیس اور تیل کے نرخ بڑھانے پڑتے ہیں جس نے عام آدمی کا جینا دوبھرکردیاہے، سرمایہ کاری نہ ہونے کے برابرہے جبکہ تجارتی خسارہ بھی بڑھتا چلاجارہاہے، ترقی کی شرح خطرناک حد تک کم ہوگئی ہے جبکہ کاروبار انتہائی سست روی کا شکارہے جس وجہ سے بے روزگاری دن بدن بڑھ رہی ہے، آسمان سے چھوتی ہوئی مہنگائی نے عوام کی چیخیں نکال کے رکھ دی ہیں۔

انہوں نے کہاکہ بدقسمتی سے ہمارے پاس وسائل پانچ کروڑ عوام کے ہیں جبکہ آبادی اکیس کروڑ ہوچکی ہے ۔وسائل بڑھانا ہونگے۔

انہوں نے یہ بھی کہاکہ ملکی مسائل کے حل کے لئے تمام سٹیک ہولڈرزکو ملکر بیٹھنا ہوگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News