اتوار,  15  ستمبر 2024ء
عوام کی سہولیات کےلئے طویل المعیاد منصوبے تیار کئے جارہے ہیں ،صوبائی وزیر ٹرانسپورٹ

راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز) پنجاب کے وزیر ٹرانسپورٹ اینڈ ماس ٹرانزٹ بلال اکبر خان نے کہا ہے کہ صوبائی حکومت عوام کو بنیادی سہولتوں کی فراہمی ،اچھی اورمعیاری ٹرانسپورٹ کو یقینی بنانے کےلئے خصوصی توجہ دے رہی ہے اور اس کےلئے طویل المعیاد منصبوبے تیار کئے جارہے ہیں ۔انہوں نے یہ بات راولپنڈی میں کے ٹی کمپنی ٹرمینل کے دورے کے موقع پر بات چیت کرتے ہوئے کہی ۔ اس موقع پر کمپنی کے سی ای او ملک قاسم ابراہیم نے صوبائی وزیراور ڈپٹی کمشنر راولپنڈی حسن وقار چیمہ کو اپنی کمپنی کی کارکردگی اور مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں سے متعلق بریف کیا ۔صوبائی وزیر نے کائنات ٹریولز کی طرف سے مسافروں کو دی جانے والی سہولتوں پر اطمینان کا اظہار کیا اور کہا کہ صوبائی حکومت مسافروں کو جدید سفر کی فراہمی یقینی بنانے کےلئے ہر ممکن تعاون فراہم کرے گی اور راولپنڈی کی انتظامیہ کو اس سلسلے میں خصوصی ہدایات دی جائیں گی کہ وہ بھی اس سلسلے میں خصوصی تعاون کریں ۔

مزید پڑھیں: پنجاب کے سرکاری ڈاکٹرز کی پرائیویٹ پریکٹس بند کرنے کا پلان

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News