جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
فضل الرحمٰن کی قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات، اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت

دوحا(روشن پاکستان نیوز)  مولانا فضل الرحمٰن نے قطر میں حماس رہنماؤں سے ملاقات کی ہے، جس میں انہوں نے اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کیا۔

جے یو آئی کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن گزشتہ شب جدہ سے قطر پہنچے جہاں انہوں نے فلسطین اور حماس کے رہنماؤں سے ملاقات کی۔ اس دوران انہوں نے حماس رہنما خالد مشعل سے بھی ملاقات کی اور اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے تمام فلسطینی شہدا کے لیے فاتحہ خوانی اور دعا کی۔

انہوں نےا س موقع پر گفتگو کرتے ہوئے کہا کہ شہید اسماعیل ہنیہ کا خون رائیگاں نہیں جائے گا۔ ان کی شہادت سے فلسطین کی جدوجہد آزادی کو تقویت ملے گی۔ اسماعیل ہنیہ کی شہادت پر پورا عالم اسلام افسردہ ہے۔
مولانا فضل الرحمٰن نے کہا کہ مسجد اقصیٰ کو صہیونی غاصبوں سے آزاد کرانا مسلمانوں پر فرض ہے۔ حماس رہنماؤں کے حوصلے بہت بلند ہیں۔ فلسطینی عوام اورامت مسلمہ کسی صورت مسجد اقصیٰ اور فلسطین کی آزادی سے دستبردار نہیں ہوں گے۔ جےیوآئی اور پوری پاکستانی قوم فلسطینیوں کی جدوجہد آزادی میں ان کے شانہ بشانہ ہیں۔

مزید پڑھیں: حافظ نعیم الرحمٰن قطر پہنچ گئے

مزید خبریں