جمعه,  20  ستمبر 2024ء
مالی مشکلات کے باوجود وزراء کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ

پشاور(روشن پاکستان نیوز) مالی مشکلات کے باوجود خیبرپختونخوا حکومت کا وزراء پر نوازشات کا سلسلہ جاری ہے، حکومت نے وزراء کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کر لیا۔

ذرائع کے مطابق خیبرپختونخواحکومت نے وزراء کی تنخواہوں،الاؤنسز اور مراعات بل میں ترمیم کا فیصلہ کیا ہے، اس بار پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء پر بھی نظر کرم کی جائے گی۔

دستاویز کے مطابق مالی مشکلات کے باوجود بھی وزراء کی مراعات میں اضافے کا فیصلہ کیا گیا ہے، پشاور سے تعلق رکھنے والے وزراء کو ماہانہ 2 لاکھ روپے ہاؤس سبسڈی دی جائے گی، وزراء کو ہاؤس سبسڈی دینے کی منظوری صوبائی کابینہ سے لی جائے گی۔

یاد رہے کہ اس سے قبل دیگر اضلاع کے وزراء،مشیر اور معاونین خصوصی کی مراعات بڑھائی گئی تھیں، وزراء ،مشیر اور معاونین خصوصی کیلئے 2 لاکھ ہاؤس رینٹ کی منظوری دی گئی تھی جبکہ ایک بار 10 لاکھ روپے گھر کی مرمت کے لئے دینے کی منظوری بھی دی گئی تھی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News