اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) قومی ائیر لائن پی آئی اے نے فیصل آباد سے جدہ کے لیے دو طرفہ پروازوں کا آغاز کر دیا، ہفتہ وار دو پروازیں فیصل آباد سے براہ راست جدہ روانہ ہوں گی ۔
ان پروازوں کی دوبارہ شروعات سے خاص طور پر عمرہ زائرین کو خصوصی سہولیات دستیاب ہوں گی۔
پہلی پرواز پی کے 763 سے 170 عازمین عمرہ کو چیف کمرشل آفیسر نوشیروان عادل نے رخصت کیا۔
انہوں نے کہا کہ پی آئی اے اپنے مسافروں کو براہ راست سفری سہولیات کی فراہمی کے لئے ہمیشہ کوشاں رہتی ہے۔ جدہ کی پروازیں سعودی عرب میں روزگار کے سلسلے میں مقیم افراد کو بھی وطن واپسی کے لئے براہ راست سفر کی سہولت میسر آئے گی۔
فیصل آباد کی کارباری برادری نے پی آئی اے کی جدہ کے لئے براہ پروازوں کا خیر مقدم کیا ہے۔
مزید پڑھیں: لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار
ائیرپورٹ پر ہی آئی اے کے ڈسٹرکٹ مینیجر شاہد حسین، سٹیشن مینیجر محمد عرفان، دیگر ایجنسیوں کے افسران نے مسافروں کو رخصت کیا۔