هفته,  21 دسمبر 2024ء
فیصل کریم کنڈی صوبے کے غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں: بیرسٹر سیف

پشاور(روشن پاکستان نیوز) مشیر اطلاعات خیبر پختونخوا بیرسٹر ڈاکٹر سیف نے کہا ہے کہ گورنر کے پی اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں۔

انہوں نے کہا کہ گورنر خیبرپختونخوا اس وقت صوبے کے ایک غدار کا کردار ادا کر رہے ہیں، مسائل علی امین گنڈاپور حل کر رہے ہیں تو پھر گورنر کس مرض کی دوا ہے، گورنر بننے سے اب تک فیصل کریم کنڈی اپنی کارکردگی دکھائیں، دہشت گردی، بجلی بحران، بنوں، کرم سانحات پر منفی بیان بازی کے علاوہ گورنر نے اور کیا کیا؟

بیرسٹر سیف کا کہنا تھا کہ گورنر کی سوچ کا معیار ابھی تک زرداری کے پریس سیکرٹری سے آگے نہیں بڑھا، فیصل کریم کنڈی وزیر اعلیٰ خیبرپختونخوا پر تنقید کی لاکھوں روپے تنخواہ اور مراعات لے رہے ہیں۔

صوبائی مشیر اطلاعات نے مزید کہا کہ وزیراعلیٰ نے بنوں اور پاراچنار واقعے کو انتہائی خوش اسلوبی سے حل کرایا، گورنر اور ان کے سرپرستوں نے بنوں واقعے کو ہوا دینے کی کوشش کی۔

مزید خبریں