لاہور(روشن پاکستان نیوز)امیر جماعت اسلامی حافظ نعیم الرحمٰن اسماعیل ہانیہ کی نمازِ جنازہ میں شرکت کیلئے قطر پہنچ گئے۔
جماعت اسلامی کے ترجمان نے بتایا ہے کہ لیاقت بلوچ کو قائم مقام امیر جماعت اسلامی مقرر کردیا گیا ہے۔
حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی آج قطر میں تدفین کی جائے گی۔
واضح رہے کہ گزشتہ روز سابق فلسطینی وزیراعظم اور حماس کے رہنما اسماعیل ہنیہ کی نمازِ جنازہ ایران کے دارالحکومت تہران میں ادا کی گئی تھی۔