بدھ,  18  ستمبر 2024ء
ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفیکیشن جاری

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزارت پاور ڈویژن نے ملک بھر کی بجلی تقسیم کار کمپنیوں کی نجکاری کا نوٹیفیکیشن جاری کر دیا۔

پاور ڈویژن کی جانب سے جاری اعلامیے میں کہا گیا ہے کہ 13 کمپنوں کی نجکاری کا پلان جاری کر دیا گیا ہے۔اعلامیے میں پاور سیکٹر کی 12 تنظیموں کی نجکاری سے متعلق بھی ہدایات جاری کی گئی ہیں، بجلی کی تقسیم کار کمپنوں کی نجکاری مرحلہ وار ہو گی۔

نوٹیفکیشن میں کہا گیا ہے کہ پہلے مرحلے میں فیسکو، گیپکو، حیسکو اور آئیسکو کی نجکاری ہو گی، دوسرےمرحلے میں میپکو اور پیسکو سمیت دیگر کمپنوں کی نجکاری ہو گی۔ذرائع وزارت توانائی کا کہنا ہے کہ پاور سیکٹر کے تمام اداروں کی نجکاری کی جا رہی ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News