بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے: دفتر خارجہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) ترجمان دفتر خارجہ ممتاز زہرا بلوچ نے کہا ہے کہ اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے۔

انہوں نے کہا کہ تہران میں اسماعیل ہنیہ کا قتل پہلے سے ہی غیر مستحکم خطے میں امن کی کوششوں کو سبوتاژ کرنا ہے،اسرائیلی کارروائیوں نے علاقائی سلامتی کو خطرے میں ڈال دیا ہے،اکتوبر2023سے اسرائیل نے فلسطینی عوام کے خلاف دہشتگردی کی مہم شروع کررکھی ہے،اقوام متحدہ غزہ کے لوگوں کی نسل کشی کا سلسلہ بند کرائے۔

ترجمان دفتر خارجہ کا کہنا تھا کہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار نے منگل کو تہران کا دورہ کیا ، نائب وزیراعظم نے ایرانی صدر مسعود پیزشکیان کی تقریب حلف برادری میں پاکستان کی نمائندگی کی۔

ممتاز زہرا بلوچ نے کہا کہ تقریب میں اسحاق ڈار نے پاکستان حکومت اور عوام کی جانب سے ایرانی صدر مسعود پیز شکیان کو مبارکباد دی ، نائب وزیر اعظم نے نئی ایرانی انتظامیہ کے ساتھ تعلقات کے فروغ کے عزم کا اظہار کیا۔

انہوں نے کہا کہ تقریب میں دولت مشترکہ کی سیکرٹری جنرل پٹریشا کی نائب وزیر اعظم اسحاق ڈار سے ملاقات ہوئی، فریقین نےدونوں دولت مشترکہ کے درمیان تعاون کے شعبوں پر تبادلہ خیال کیا ۔

ترجمان دفتر خارجہ کا مزید کہنا تھا کہ سیکرٹری خارجہ محمد سائرس سجاد قاضی نے آسیان ریجنل فورم کے وزراتی اجلاس میں پاکستانی وفد کی قیادت کی، سیکرٹری خاریہ نے علاقائی امن سلامتی اور تعاون کیلئے پاکستان کے عزم کا اعادہ کیا، فورم میں مسئلہ کشمیر کو سلامتی کونسل کی قراردادوں کے مطابق حل کرنے پر زور دیا جبکہ علاقائی یکجہتی اور امن کیلئے آسیان کے کردار کو بھی سراہا۔

مزید خبریں