هفته,  27 جولائی 2024ء
نتائج کب آئینگے؟الیکشن کمیشن حکام نے بتادیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستانی عوام کل اگلے پانچ سالوں کے لیے اپنی نئی حکومت کا انتخاب کریگی ۔

قومی اسمبلی کی 336 اور صوبائی اسمبلیوں کی 749 نشستوں کے لیے ہزاروں امیدوار میدان میں ہیں، لوگوں کے لیے بروقت انتخابات کے نتائج کی امید رکھنا نئی بات نہیں۔

غیر سرکاری نتائج کی بنیاد پر پاکستان میں ہونے والے انتخابات کے نتائج آدھی رات سے پہلے یا جمعہ کی صبح تک سامنے آ سکتے ہیں۔

الیکشنز ایکٹ کے سیکشن 98 کے تحت الیکشن کمیشن آف پاکستان کو انتخابات کے 14 دنوں کے اندر سرکاری نتائج شائع کرنے ہوتے ہیں،

ایڈیشنل ڈائریکٹر جنرل (اے ڈی جی) نگہت صادق نے کہا کہ پریذائیڈنگ افسران 9 فروری کی صبح 2 بجے تک انتخابی نتائج الیکشن کمیشن کو بھیجنے کے پابند ہیں۔

انہوں نے بتایاکہ جمعہ کی صبح 10 بجے تک انتخابی نتائج کو حتمی شکل دے دی جائے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News