اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)وفاقی پولیس نے اسلام آباد کے رہائشیوں کے لیے ڈرائیونگ کے لیے لرنر پرمٹ حاصل کرنے کی آن لائن سروس شروع کردی ہے،
اسلام آبادٹریفک پولیس کے ترجمان نے بتایا کہ گاڑی چلانے والے ٹریفک آفس میں طبی معائنہ کرانے کے بعد اب آن لائن لرنر پرمٹ کے لیے درخواست دے سکتے ہیں۔
ترجمان نے مزید کہا کہ یہ سروس اسلام آباد کیپیٹل پولیس کی آفیشل ویب سائٹ کے ذریعے باآسانی حاصل کی جاسکتی ہے ۔ آن لائن سہولت اسلام آباد کیپیٹل سٹی پولیس آفیسر (ICCPO) ڈاکٹر اکبر ناصر خان کی ہدایت پر شروع کی گئی ۔
یاد رہے کہ اس ماہ کے شروع میںوفاقی پولیس نے ایک ورچوئل ڈرائیونگ لائسنس کی سہولت شروع کی تھی۔