جمعرات,  19  ستمبر 2024ء
لاہور ایئرپورٹ پر پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس شرمناک کام کرتے رنگے ہاتھوں گرفتار

لاہور(روشن پاکستان نیوز) علامہ اقبال انٹرنیشنل ایئرپورٹ پر کسٹم نے کارروائی کرتے ہوئے پی آئی اے کی ایئرہوسٹس کو غیر ملکی کرنسی اسمگل کرتے ہوئے رنگے ہاتھوں گرفتار کرلیا ہے۔

ایئرہوسٹس سے امریکی ڈالرز اور سعودی ریال برآمد ہوئے جن کی مالیت پاکستانی کرنسی میں لاکھوں روپے بنتی ہے ۔قومی ایئر لائن کی ایئرہوسٹس لاہور سے پی آئی اے کی پرواز پر جدہ جارہی تھی۔ شک پڑنے پر کسٹمز حکام نے ایف آئی اے امیگریشن کے ساتھ مل کر اس کو آف لوڈ کرایا اور جب تلاشی لی تو ریال اور امریکی ڈالر برآمد ہوگئے۔

حکمرانوں کو نہیں پتہ لوڈشیڈنگ کیا ہے،وزیراعظم ہاؤس کی بجلی بند ہوگی تو یہ سمجھیں گے،سراج الحق
ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال کے مطابق برآمد ہونے والی رقم میں 37ہزار 318 امریکی ڈالرز اور چالیس ہزار سعودی ریال شامل ہیں۔ یہ کرنسی نوٹ پی آئی اے کی ایئر ہوسٹس نے اپنی جرابوں میں چھپا رکھے تھے۔

شک پڑنے پر ایئر ہوسٹس کی تلاشی لی گئی جس کے جسم کے مختلف حصوں سے یہ رقم برآمد ہوئی۔ ایئر ہوسٹس کو جدہ جانے والی پرواز سے اتار کر کرکے مقدمہ درج کرنے کے بعد تفتیشی ٹیم کے حوالے کر دیا گیا۔

ڈپٹی کلیکٹر کسٹم راجہ بلال نے کہا کہ کرنسی اسمگلنگ روکنے کے لیے وزیراعظم اور چیئرمین ایف بی آر کی ہدایت پر ہر صورت عمل کیا جا رہا ہے۔ قومی ایئر لائن کے اعلی افسران کو ایئر ہوسٹس کی کرنسی اسمگلنگ کے بارے میں آگاہ کر دیا گیا ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News