اتوار,  08  ستمبر 2024ء
کیپٹن سرورشہید کا یومِ شہادت پوری قوم کو اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے،وزیراعظم

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)وزیرِ اعظم محمد شہباز شریف نے پاکستان کے پہلے نشانِ حیدر، کیپٹن محمد سرور شہید کے 76ویں یومِ شہادت پر انہیں خراج عقیدت پیش کرتے ہوئے کہاکہ کیپٹن محمد سرور شہید نے 1948 کی جنگ میں جرآت و بہادری کی مثال قائم کرتے ہوئے جامِ شہادت نوش کیاکیپٹن محمد سرور شہید نے مٹی کی حفاظت کو اپنی جان پر فوقیت دے کر آئندہ نسلوں کیلئے مادر وطن سے وفا کی لازوال مثال قائم کی۔کیپٹن محمد سرور شہید نشانِ حیدر کا یومِ شہادت پوری قوم کو اپنے شہداء کی بے مثال قربانیوں کی یاد دلاتا ہے۔

وزیرِ اعظم نے کہاکہ پاکستانی قوم ملکی دفاع کیلئے افواجِ پاکستان کی قربانیاں کبھی فراموش نہیں کر سکتی۔افواجِ پاکستان کے افسران و جوان ملک کے دفاع کیلئے عظیم قربانیاں دیتے آئے ہیں اور دے رہے ہیں۔مجھ سمیت پوری قوم کو پاک فوج کے شہداء اور انکے اہلِ خانہ پر فخر ہے۔پوری قوم ملکی دفاع کی خاطر اپنی جانوں کی پرواہ کئے بغیر اپنے فرائض کی انجام دہی کرتے افواج پاکستان کے افسران و جوانوں کے شانہ بشانہ کھڑی ہے۔

مزید پڑھیں: امریکی سینیٹ میں پاکستان اور چین مخالف بل پیش

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News