اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان کو مالی سال 2024-25 کے لیے چین اور سعودی عرب سے 9 ارب ڈالر کے قرضے رو ل اوور ہونے کی توقع ہے۔
میڈیا رپورٹ کے مطابق وزارت اقتصادی امور کے ذرائع بتاتے ہیں کہ پاکستان کو اسلامی ترقیاتی بینک سے تیل اور اشیاء کے لیے 500 ملین ڈالر کی سہولت کی توقع ہےتاہم سعودی عرب کی جانب سے موجودہ آئل کریڈٹ کی سہولت میں توسیع کی کوئی توقع نہیں ہے۔
وزارت کے ذرائع نے یہ بھی انکشاف کیا کہ پاکستان کو اس سال 20.8 بلین ڈالر سے زائد کی ادائیگیوں کا سامنا ہے۔
2023 میں جنیوا ڈونر کانفرنس نے 10.7 بلین ڈالر کا وعدہ کیا تھا لیکن ابھی تک صرف 3 بلین ڈالر ہی ملے ہیں۔ پاکستان ڈونر کانفرنسوں میں کیے گئے وعدوں کی بنیاد پر فنڈنگ حاصل کرنے کے لیے بھی کام کر رہا ہے۔
مزید برآں، پاکستان داسو ہائیڈرو پاور پراجیکٹ کے لیے عالمی بینک سے 1 بلین ڈالر کے قرض کی توقع رکھتا ہے۔
توقع ہے کہ ایشیائی انفراسٹرکچر انویسٹمنٹ بینک N-5 منصوبے کے لیے فنانسنگ فراہم
مزید پڑھیں: پاکستان کیلئے 40 کروڑ ڈالرز قرض کی منظوری