پیر,  16  ستمبر 2024ء
وزیراعلیٰ پنجاب کا ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم

لاہور(روشن پاکستان نیوز) وزیراعلیٰ پنجاب مریم نواز نے ستھرا پنجاب پروگرام کے فوری آغاز کا حکم دے دیا۔

وزیراعلیٰ مریم نواز کی زیر صدارت خصوصی اجلاس ہوا، ستھرا پنجاب پروگرام، سالڈ ویسٹ مینجمنٹ سروسزکی آؤٹ سورسنگ پرانہیں بریفنگ دی گئی۔

بریفنگ میں بتایا گیا کہ سرگودھا اور ساہیوال کی سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کمپنیاں بھی جلد پوری طرح فنکشنل ہو جائیں گی، پنجاب بھرمیں سالڈ ویسٹ مینجمنٹ کیلئے361 نجی کمپنیاں رجوع کر چکی ہیں۔

مزید پڑھیں: نومئی کے مجرم نے منصوبہ سازی و سہولت کاری کا اعتراف کرلیا، مریم نواز

اس موقع پر پنجاب بھر میں صفائی مہم شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا، وزیراعلیٰ نے چھوٹے بڑے شہرو ں کے تمام علاقوں کی یکساں صفائی کی ہدایت کی، اس کے علاوہ انہوں نے نالوں کی صفائی کی ذمہ داری میں کوتاہی نہ برتنے کی بھی ہدایت کی۔

وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ اربن، سیمی اربن اور رورل علاقوں کی بھرپور صفائی یقینی بنائی جائے، لاہور اور سرگودھا سمیت متعدد شہروں میں صفائی کی صورتحال تسلی بخش نہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News