اتوار,  08  ستمبر 2024ء
پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے، امریکا

واشنگٹن(روشن پاکستان نیوز)ترجمان امریکی محکمہ خارجہ میتھیو ملر نے کہا ہے کہ پاکستان کے اندرونی سیاسی معاملات پر کوئی پوزیشن نہیں لیتے۔

واشنگٹن میں پریس بریفنگ کے دوران انہوں نے کہا کہ احترام جمہوریت، انسانی حقوق اور سیاسی جماعتوں کے ساتھ یکساں سلوک پر زور دیتے ہیں۔

میتھیو ملر کا کہنا تھا کہ پاکستان میں جمہوریت مضبوط کرنے اور دہشت گردی سے مقابلے کے لیے کانگریس سے 101 ملین بجٹ کی درخواست کی ہے۔

ترجمان امریکی محکمہ خارجہ نے کہا کہ ایسے پروگرام اس مالی سال اور پچھلے برسوں میں ہوتے رہے ہیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News