اسلام آباد(نیوزڈیسک)وزیر دفاع خواجہ آصف نے کہا ہے کہ عدلیہ کے فیصلے سیاسی نہیں بلکہ آئینی اور قانونی ہونے چاہئیں۔ عدلیہ کی ذمہ داری قانون کی تشریح کرنا ہے، قانون سازی نہیں، ججز عدالتوں میں بیٹھ کر جو سیاسی ریمارکس دیتے ہیں اس کی آمیزش نہیں ہونی چاہیے۔
نجی ٹی وی ے گفتگو کرتے ہوئے خواجہ آصف نے کہا کہ عدلیہ کے اتنے سیاسی فیصلے ہیں کہ گنتی ختم ہوجاتی ہے، جسٹس منیر والا فیصلہ بھی سیاسی تھا، بھٹو صاحب والا فیصلہ بھی۔
وزیر دفاع نے کہا کہ موجودہ فیصلے کے بعد جو صورتحال ہوئی اس سے آئینی خرابی ہو سکتی ہے، استحکام لانا صرف سیاستدانوں کی ذمہ داری نہیں بلکہ یہ ذمہ داری عدلیہ، میڈیا، بیوروکریسی پر بھی ہے۔ عدلیہ کو اپنا وجود بحال کرنا چاہیے۔