جمعرات,  26 دسمبر 2024ء
میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیاگیا

اسلام آباد(نیوزڈیسک)صدر مملکت آصف علی زرداری نے میئر کراچی مرتضیٰ وہاب کو اسلام آباد طلب کرلیا۔

ذرائع کے مطابق میئر کراچی صدر آصف علی زرداری سے ملاقات کے لیے اسلام آباد روانہ ہوگئے ہیں۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ ملاقات میں شہر کے مسائل کے حل کےلیے تجاویز پر غور کیا جائے گا۔

ذرائع نے بتایا کہ کراچی میں میگا اسکیموں اور پانی کی فراہمی پر صدر آصف زرداری کو بریفنگ دی جائے گی۔

ذرائع کے مطابق صدر اور میئر کراچی کی ملاقات پیر کے روز ایوان صدر اسلام آباد میں ہوگی۔

 

مزید خبریں