اسلام آباد(نیوزڈیسک)ترکمانستان کے وزیر خارجہ کل تین روزہ دورے پر اسلام آباد پہنچیں گے.
تفصیلات کے مطابق ترکمانستان کے وزیر خارجہ راست میریڈو کل سے پاکستان کا تین روزہ دورہ کریں گے۔
وہ نائب وزیراعظم اور وزیر خارجہ اسحاق ڈار سے جامع مذاکرات کریں گے .
ترکمانستان کے وزیر خارجہ پاکستانی قیادت سے ملاقاتیں کریں گے۔
فریقین بات چیت میں دوطرفہ تعلقات کے تمام پہلوئوں کا احاطہ کریں گے۔
اس موقع پر علاقائی اور عالمی صورتحال پر بھی تبادلہ خیال ہو گا۔