بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست  چھوڑنے کا اعلان کردیا

لاہور(روشن پاکستان نیوز)سابق وفاقی وزیر اور پی ٹی آئی رہنما شفقت محمود نے سیاست  چھوڑنے کا اعلان کردیا۔

شفقت محمود کاکہناتھا کہ بہت سوچ وبچار کے بعد میں نے اب سیاست سے ریٹائر ہونے کا فیصلہ کیا ہے،اپنی باقی عمر تحریر اور تدریس کیلئے وقف کرنا چاہتا ہوں.

ان کاکہناتھا کہ یہ فیصلہ نہ کسی دباؤ کا نتیجہ ہے نہ کسی اور پارٹی میں جانے کا ارادہ ہے،سیاست سے علیحدگی کا اعلان وقت اور عمر کے تقاضے کی وجہ سے کیا ہے ۔

شفقت محمود نے کہاکہ بانی پی ٹی آئی کا مشکور ہوں جنہیں نے خدمت کا موقع دیا، پی ٹی آئی اور حلقے کے ووٹرز کا مشکور ہوں جنہوں نے 2بار شرف نمائندگی بخشی ۔

 

مزید خبریں