بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
ظالم کے سامنے سر نہیں جھکاؤں گا، ملک ریاض

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز) چیئرمین بحریہ ٹاؤن ملک ریاض حسین نے کہا ہے کہ ’’جتنا مرضی ظلم کرو‘ میں ظالم کے سامنے سر نہیں جھکائوں گا‘ یہ سکیورٹی اہلکاروں کے بغیر کسی قانونی جواز کے بحریہ ٹاؤن کی عمارت میں گھسنے کے آج کے مناظر ہیں۔

اپنے ایک بیان میں انہوں نے کہا کہ ملک کی تعمیر میں کردار ادا کرنے کی بجائے گرانے میں دلچسپی کس ترجیح کی عکاسی کرتی ہے؟ حکومت جبر پر مبنی ایسی غیر قانونی اور غیر اخلاقی کارروائی صرف یہ پیغام دیتی ہے کہ اب کوئی بھی سرمایہ کار پاکستان میں محفوظ کاروبار نہیں کریگا۔

 ملک ریاض حسین کا کہنا ہے کہ یہ کارروائیاں پاکستان کی معیشت کیلئے زہر قاتل ثابت ہونگی۔ ان سب ظلم و ستم کے باوجود میں اپنے مؤقف پر قائم ہوں ’’بنے ہیں اہل ہوس مدعی بھی منصف بھی‘ کسے وکیل کریں کس سے منصفی چاہیں‘‘۔

چیئرمین بحریہ ٹاؤن کی میڈیا ترجمان ندا ظہور سے جب اس بارے ٹیلیفون پر تصدیق چاہی تو انہوں نے بتایا کہ یہ بیان 20جولائی کی شام جاری کیا گیا ہے۔

مزید خبریں