بدھ,  30 اکتوبر 2024ء
مخصوص نشستوں پرقرنانی دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا،ذکیہ صفدرعباسی

اسلام آباد(نیوزڈیسک) تحریک انصاف کی رہنما ذکیہ صفدر عباسی نےکہا ہے کہ مخصوص نشستوں پر پرانے سچے، اچھے، ایماندار اور قرنانی دینے والوں کو بھی یاد رکھنا ہوگا، عمران خان کے ساتھ کھڑے ہیں اور کھڑے رہےگے،عمران خان کیلئے ڈنڈے اور ماریں کھائی اس لیے اب مخصوص نشستوں پر ان کو بھی موقع ملنا چاہیئے۔

ایک خصوصی بات چیت میں ذکیہ صفدرعباسی نےکہا عمران خان ہمارا سچا لیڈر ہے جو ملک اور قوم کیلئے ڈٹا ہوا ہے، انہیں جیل میں کوئی جھکا نہیں سکا ان کی دلیرانہ سوچ کو سلام کرتی ہوں۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشستوں پر نظریاتی کاکنوں کو لانا چاہیئے میری قربانیاں سب پی ٹی آئی والوں کے سامنے ہیں میں ماریں بھی کھائی ہیں اور مشکل وقت بھی لیکن عمران خان کا ساتھ نہیں چھوڑا، کئی فصلی بیٹرے خان کا ساتھ چھوڑ گئے ہم آج بھی عمران کے ساتھ ہیں اور ہمیشہ ساتھ رہیں گے۔

انہوں نے کہا کہ مخصوص نشست پر مجھ جیسے کام اور قربانی دینے والی کارکن کو ضرور موقع دیا جائے۔

مزید خبریں