راولپنڈی(روشن پاکستان نیوز)سابق میئر راولپنڈی سردار نسیم خان نے کہا ہے کہ مسلم لیگ کی حکومت عوامی اور تاجروں کے مسائل سے بخوبی آگاہ ہے جن کو حل کرنے کیلئے تمام وسائل بروئے کار لار ہی ہے راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن باغ سرداراں راولپنڈی کے نومنتخب عہدیداروں کو مبارکباد پیش کرتا ہوں۔
مقامی ہوٹل میں راولپنڈی پولٹری آڑھت ایسوسی ایشن باغ سرداراں راولپنڈی کی تقریب سے خطاب کرتے ہوئے کہا کہ مسلم لیگ نے ہمیشہ اصولو ں کی سیاست کی ہے تقریب سے خطاب میں گلفراز خان جدون نے کہا کہ مسلم لیگ ن کی جب بھی حکومت آئی پاکستان مسائل سے دوچار رہا ۔
مسلم لیگ ن نے ہمیشہ پاکستان کی سالمیت کو اولین ترجیح دی اور ملکی مفادات کو مدنظر رکھتے ہوئے فیصلے کئے۔
تقریب سے نومنتخب صدر ملک غضنفر، ، جنرل سیکرٹری راجہ زبیر، سرپرست اعلی ملک اشتیاق حسین، شیخ طاہر، چیئرمین زاہد عباسی ، گلفراز خان جدون، حاجی اقبال جدون، عمر عباسی ، راجہ محمد بشیر، حاجی اصغر، جمرزو خان، حاجی اسحاق، غلام رسول اور دیگر مقررین نے خطاب کیا۔