پیر,  16  ستمبر 2024ء
پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب

لاہور(روشن پاکستان نیوز)عدالت نے پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافے پر فریقین سے جواب طلب کرلیا

لاہور ہائیکورٹ میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتوں میں اضافےکیخلاف متفرق درخواست پرسماعت ہوئی،عدالت نےفریقین کونوٹس جاری کرتےہوئےجواب طلب کرلیا ہے۔

درخواستگزار نےموقف اختیارکیاکہ عالمی منڈی میں پیٹرولیم مصنوعات کی قیمتیں مستحکم ہیں،ملک میں قیمتوں میں غیرقانونی طورپراضافہ کردیاگیا،عوام پہلے ہی مہنگائی سے تنگ ہیں،حالیہ اضافے سےمزید مہنگائی ہوگی۔

درخواست میں استدعا کی گئی کہ پیٹرولیم مصنوعات کی  قیمتوں میں اضافے کو کالعدم قرار دیا جائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News