اتوار,  08  ستمبر 2024ء
فیض آباد دھرنا،کاروبارتباہ،مسافرپریشان،بیت الخلانہ ہونے سے علاقے میں تعفن پھیل گیا

اسلام آباد (روشن پاکستان نیوز)اسلام آباد میں فیض آباد کے مقام پر تحریک لبیک پاکستان کادھرنا جاری ہے جس کے باعث  بہت سوں کے کاروبار بند  ہیں بلکہ باتھ روم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور پورے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے۔

علاقہ مکین انتہائی پریشان ہیں اور جلد سے جلد اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں تاکہ مزید گندگی کو نہ صرف پھیلنے سے روکا جائے بلکہ قرب وجوار میں لوگوں کے کاروبار کو بھی متاثر ہونے سے بچایاجائے اور آنے جانے والوں کے لئے راستے کھول کر آسانیاں پیدا کی جائیں۔

تفصیلات کے مطابق فیض آبادکے سامنے کے علاقے میں لگے گندگی کے ڈھیروں کی جانب  حکام توجہ پیدا نہ ہوئی۔

دھرنے اور احتجاج کے نتیجے میں کئی دنوں سے سی ڈی اے کے عملے کو اس علاقے میں معمول کی صفائی کا موقع نہیں ملا۔

تاہم کھانے پینے کی اشیا سے لے کر نسوار تک بیچنے اور خریدنے والوں کے ہاں خوب رش لگا ہوا ہے ۔

کھانے پینے کی اشیا سے لے کر نسوار تک بیچنے اور خریدنے والے مصروفِ کار نظر آئے۔

دھرنے والے لوگوں نے اپنے رہنے اور سونے کے لیے موبائل انتظامات کر رکھے ہیں جن کے قریب ہی کھانے پینے والے ڈلیوری سروس دے رہے ہیں۔

مگر صفائی ستھرائی کے انتظامات نہ ہونے اورخصوصا بیت الخلا کی کمی  سے علاقے بھر میں تعفن پھیلا ہوا ہے ۔

دھرنے کے باعث  بہت سوں کے کاروبار بند  ہیں بلکہ باتھ روم نہ ہونے کی وجہ سے جگہ جگہ گندگی کے ڈھیر لگ چکے ہیں اور پورے علاقے میں تعفن پھیل رہا ہے۔

علاقہ مکین انتہائی پریشان ہیں اور جلد سے جلد اس مسئلے کا حل چاہتے ہیں تاکہ مزید گندگی کو نہ صرف پھیلنے سے روکا جائے بلکہ قرب وجوار میں لوگوں کے کاروبار کو بھی متاثر ہونے سے بچایاجائے اور آنے جانے والوں کے لئے راستے کھول کر آسانیاں پیدا کی جائیں۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News