پیر,  16  ستمبر 2024ء
امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر310 روپے تک گرنے کی پیشگوئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) فچ سلوشنز نے کہا ہے کہ اسٹیٹ بینک آف پاکستان کا پالیسی ریٹ رواں مالی سال 16 فیصدجبکہ اگلے سال یہ 14 فیصد تک گر جائیگا۔

پرو پاکستانی کے مطابق رپورٹ میں پیشگوئی کی گئی ہے کہ رواں سال کے آخر تک امریکی ڈالر کے مقابلے میں پاکستانی کرنسی کی قدر 290 روپے اور 2025 میں 310 روپے تک گر جائیگی۔

کریڈٹ ریٹنگ ایجنسی کی تازہ ترین پاکستان کنٹری رسک رپورٹ میں معیشت کی غیر یقینی صورتحال پر روشنی ڈالی گئی ہے، جس میں کہا گیا ہے کہ پاکستان کی جاری سیاسی بدامنی اس کی معاشی بحالی کو خطرے میں ڈال سکتی ہے۔

مزید پڑھیں:پاکستان اسٹاک ایکسچینج تاریخ کی نئی بلند ترین سطح پر ، ڈالر بھی سستا

رپورٹ میں مزیدکہا گیا ہے کہ شہری مظاہروں نے معاشی سرگرمیوں کو نمایاں طور پر متاثر کیا ہے۔ اس میں کہا گیا ہے کہ سیاسی ماحول نازک ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News