اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) گزشتہ 2 برسوں کے دوران بجلی کے بنیادی ٹیرف میں فی یونٹ 22 روپے 53 پیسے تک کا تاریخی اضافہ کیا گیا ہے۔
بجلی صارفین پر فی یونٹ 3 روپے 23 پیسے کا مستقل سرچارج الگ سے عائد کیا گیا ہے۔ مستقل سرچارج ملاکر 2 سال میں بجلی کے فی یونٹ ٹیرف میں اضافہ 25 روپے 76 پیسے بنتا ہے۔
بجلی صارفین پر 2 سال میں 2 ہزار ارب روپے سے زائد کا اضافی بوجھ ڈال دیا گیا، جولائی تا اکتوبر 2022 بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 91 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا۔
جولائی 2023 میں بجلی کے فی یونٹ بنیادی ٹیرف میں 7 روپے 50 پیسے تک اضافہ کیا گیا تھا، جولائی 2023 میں فی یونٹ 3.23 روپے کا مستقل سرچارج بھی عائد کیا گیا تھا، جولائی 2024 میں بنیادی ٹیرف کی مد میں فی یونٹ بجلی7.12 روپے تک مہنگی کی گئی۔
مزید پڑھیں: وزیراعظم کا بجلی کےصارفین کیلئے بڑے ریلیف کا اعلان
ذرائع کا کہنا ہے کہ وفاقی کابینہ کی منظوری سے بجلی کے بنیادی ٹیرف میں اضافہ کیا گیا اور سرچارج عائد کیا گیا، صارفین نے سہ ماہی اور ماہانہ ایڈجسٹمنٹس میں اضافے کابوجھ الگ بردداشت کیا۔