جمعه,  20  ستمبر 2024ء
خیبر پختونخوا، 2ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) محکمہ تعلیم کی سالانہ رپورٹ میں خیبر پختونخوا میں 2 ہزار کے قریب سرکاری پرائمری اسکولز کے پاس ذاتی عمارت نہ ہونے کا انکشاف ہوا ہے۔

محکمہ تعلیم خیبر پختونخوا نے سالانہ رپورٹ جاری کی ہے جس کے مطابق وزیر تعلیم فیصل ترکئی کے آبائی ضلع صوابی میں 50 سرکاری پرائمری اسکو لز ذاتی عمارت سے محروم ہیں۔

خیبرپختونخوا میں 323 سرکاری پر ائمری اسکولز عطیہ شدہ عمارتوں میں قائم ہیں جبکہ خیبرپختونخوا میں 328 پرائمری اسکولز کی چھتیں نہیں ہیں، محکمہ تعلیم کی رپورٹ کے مطابق مختلف اضلاع میں 463 سرکاری پر ائمری اسکولز کرایہ کے عمارتوں میں قائم ہیں۔

رپورٹ میں بتایا گیا کہ ذاتی عمارتیں نہ ہونے کی وجہ سے 392 پرائمری اسکولز دیگر اسکولز کے ساتھ ایڈ جسٹ کیے گئے ہیں،اپر کوہستان میں آدھے سے زیادہ سرکاری اسکولز کی ذاتی عمارت ہی موجود نہیں۔

مزید پڑھیں: سرکاری سکولز کی نجکاری کا معاملہ،پنجاب بھر کےاساتذہ کاسڑکوں پر احتجاج

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News