اتوار,  22 دسمبر 2024ء
ڈاکوؤں کا لوٹ مار کے دوران خواتین پر تشدد

وہاڑی(روشن پاکستان نیوز) وہاڑی میں گھر کے سامنے کار سوار فیملی کو ڈاکوؤں نے لوٹ لیا، ڈاکوؤں نے خواتین سے زیورات چھین لیے اور انہیں تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ ڈاکو کار سوارخواتین کےکانوں کی بالیاں اور کڑے چھین کر لے گئے، لوٹ مار کے دوران ڈاکوؤں نے خواتین کو تشدد کا نشانہ بھی بنایا۔

پولیس کا کہنا ہے کہ زخمی خاتون کو ڈی ایچ کیو اسپتال منتقل کر دیا گیا۔

مزید خبریں