اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کیخلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت شروع

اسلام آباد: (دنیا نیوز) سپریم کورٹ میں فوجی عدالتوں میں سویلینز کے ٹرائل کے خلاف دائر نظرثانی درخواستوں پر سماعت شروع ہوگئی۔

سپریم کورٹ کے جسٹس امین الدین خان کی سربراہی میں 7 رکنی لارجر بنچ کیس کی سماعت کر رہا ہے، جسٹس جمال خان مندوخیل، جسٹس محمد علی مظہر، جسٹس حسن اظہر رضوی، جسٹس شاہد وحید، جسٹس عرفان سعادت اور جسٹس شاہد بلال بنچ کا حصہ ہیں۔

واضح رہے کہ پانچ رکنی لارجر بنچ نے 23 اکتوبر 2023 کو فوجی عدالتوں میں 9 مئی کے واقعات میں ملوث 102 سویلین کے ٹرائل کو کالعدم قرار دیا تھا۔

مزید خبریں