جمعه,  27 دسمبر 2024ء
قلعہ عبداللہ:پسند کی شادی کرنیوالے جوڑےکو گرفتار کرلیا گیا

قلعہ عبد اللہ (روشن پاکستان نیوز)کراچی میں پسند کی شادی کرنے والے جوڑے کو بلوچستان کے ضلع قلعہ عبداللّٰہ سے گرفتار کر لیا گیا۔

قلعہ عبداللّٰہ کے اسسٹنٹ کمشنر کے مطابق  شہری کے خلاف کراچی کے سبزی منڈی تھانے میں لڑکی کے اغواء کا مقدمہ درج ہے،جوڑے کو کراچی پولیس کے حوالے بھی کر دیا گیا ہے۔

دوسری جانب شہری نے پولیس کو بیان دیا ہے کہ ہمارا نکاح ہوچکا ہے، میں نے لڑکی کو اغواء نہیں کیا۔

مزید پڑھیں: جسٹن بیبر انت امبانی کی شادی میں پرفارم کرنے والے مہنگے ترین گلوکار بن گئے

مزید خبریں