پیر,  08 جولائی 2024ء
پنجاب حکومت کا 50 سے 500 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو سولر سسٹم دینے کا فیصلہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پنجاب حکومت نےعوام کیلئےشمسی توانائی کی فراہمی کے دو بڑے منصوبے تیار کرلئے گئے۔

ذرائع کے مطابق بجلی کی لاگت میں اضافے اور توانائی بحران کے پیش نظر 2سولر پروگرام شروع کرنے کا فیصلہ کیا گیا ہے۔

50 سے 200 یونٹ تک بجلی استعمال کرنے والے صارفین کو حکومت مفت سولر سسٹم دے گی جب کہ 200سے 500 یونٹ والے صارفین کو 25 فیصد رقم دینا ہوگی، 75 فیصد رقم حکومت پنجاب ادا کرے گی۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ سولر سسٹم کی فراہمی کے لئے فزیبیلیٹی سٹڈی پر تیزی سے کام جاری ہے۔

ذرائع کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب نے سولر سسٹم دینے کے پروگرام کی اصولی منظوری دے دی ہے۔اسکیموں کے تحت پنجاب حکومت خود سولر سسٹم صارفین کو فراہم کرے گی۔

مزید پڑھیں: پولیس یونیفارم پہننے کا معاملہ،وزیراعلی پنجاب مریم نواز کیخلاف اندراج مقدمہ کی درخواست خارج

شفاف طریقہ کار کے مطابق پہلے مرحلے میں غریب ترین گھرانوں کو سولرسسٹم دئیے جائیں گے۔

اس حوالے سے وزیر اعلیٰ پنجاب مریم نواز شریف کا کہنا ہے کہ عوام کو مشکل میں اکیلا نہیں چھوڑیں گے، ریلیف کا وعدہ کیا تھا، وعدہ پورا کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News