پیر,  08 جولائی 2024ء
عمران خان کا بھوک ہڑتال کااعلان

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)بانی پی ٹی آئی عمران خان نے بھوک ہڑتال پر جانے کی دھمکی دے دی۔

پی ٹی آئی ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے جیل میں ناروا سلوک پر بھوک ہڑتال پر جانے کا فیصلہ کیا ہے۔

ذرائع کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی پارٹی سے مشاورت کے بعد بھوک ہڑتال کی تاریخ دیں گے۔

ذرائع کے مطابق بانی پی ٹی آئی نے کل پارٹی رہنماؤں کو بلایا تھا انہیں نہیں ملنے دیا گیا، بانی پی ٹی آئی جیل میں اور رہنما جیل کے باہر 3 گھنٹے انتظار کرتے رہے۔

ذرائع پی ٹی آئی کا کہنا ہے کہ بانی پی ٹی آئی نے ملاقات نہ ہونے پر پارٹی رہنماؤں کو ہدایات جاری کردِیں ساتھ ہی بانی پی ٹی آئی نے پارٹی راہنماؤں کو اندرونی اختلاف عوام میں لانے سے روک دیا۔

واضح رہے کہ بانی پی ٹی آئی نے دونوں گروپس کو اختلافات ختم کرنے کےلیے گزشتہ روز جیل بلایا تھا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News