پیر,  08 جولائی 2024ء
ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)ملک کے مختلف حصوں میں رات گئے بارش سے نشیبی علاقوں میں پانی جمع ہوگیا۔

خیبرپختونخوا کے علاقے اپر اور لوئر وزیرستان میں رات گئے تیز ہواؤں کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جس سے موسم خوش گوار ہوگیا تاہم مختلف علاقوں میں بجلی کی فراہمی معطل رہی۔

ادھر بلوچستان کے علاقے بولان اور گردونواح میں بارش کے بعد گرمی کی شدت میں کمی آگئی جب کہ پنجاب کے مختلف اضلاع بھی رات گئے سے وقفے وقفے کے ساتھ بارش جاری ہے۔

پنجاب میں حافظ آباد، خوشاب اور بھلوال سمیت گردونواح میں گرج چمک کے ساتھ موسلادھار بارش ہوئی جب کہ آزاد کشمیر کے دارالحکومت مظفرآباد میں بھی بارش وقفے وقفے کے ساتھ جاری ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News