پیر,  08 جولائی 2024ء
حکومت نے مالی سال 2023-24ءکے پہلے 11ماہ کے دوران کتنے ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے؟

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) حکومت نے مالی سال 2023-24ء کے پہلے 11ماہ کے دوران 11.547ارب ڈالر کے غیرملکی قرضے لیے۔نیوز ویب سائٹ’پروپاکستانی‘ کے مطابق اکنامک افیئرز ڈویژن کی طرف سے جاری ڈیٹا میں بتایا گیا ہے کہ حکومت نے مئی 2024ء میں 402.97ملین ڈالرقرض لیا۔ گزشتہ سال مئی میں 491.69ملین ڈالر قرض لیا گیا تھا۔

حکومت نے اس عرصے میں ملٹی لیٹرلز سے 3.134ارب ڈالر اور بائی لیٹرلز سے 888.93ملین ڈالر قرض لیا۔ اس عرصے میں پاکستان کو 4.981ارب ڈالر نان پراجیکٹ امداد کی مد میں ملے، جس میں 3.837بجٹری سپورٹ اور 2.565ارب ڈالر پراجیکٹ ایڈ کی مد میں آئے۔

مزید پڑھیں: امریکا میں لاکھوں ڈالر ہتھیانے والی بھارتی نژاد ڈاکٹر مونا گھوش گرفتار

چین کی طرف سے جے ایف 17بی پراجیکٹ کے لیے 508.34ملین ڈالر پاکستان کو دیئے گئے۔ اسی طرح ایشیائی ترقیاتی بینک کی طرف سے پاکستان کو 766.42ملین ڈالر اور سعودی عرب کی طرف سے 595.18ملین ڈالر ہیڈ آف آئل فیسلٹی کے تحت دیئے گئے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News