اتوار,  06 اکتوبر 2024ء
باجوڑ دھماکے میں پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی بھی شہید

باجوڑ(روشن پاکستان نیوز) باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں پانچ بہنوں کا اکلوتا جان سے ہاتھ دھو بیٹھا۔ تفصیلا ت کےمطابق باجوڑ میں ایک سیاسی مہم کے دوران سینیٹر ہدایت اللہ کے ہمراہ عرفان خان بھی موجود تھا جو اس دھماکے میں شہید ہوا۔ تحقیقات سے معلوم ہوا کہ عرفان خان پانچ بہنوں کا اکلوتا بھائی تھا اور گھر میں والدین سمیت بہنیں بھی بے انتہاپیار کرتی تھی جب اس کی شہادت کی خبر گھر میں پہنچی تو مہمند قبیلے میں صف ماتم بچھ گئی۔ علاقے کی پوری فضا سوگوار ہوگئی کیونکہ کس کو معلوم تھا سینیٹر ہدایت اللہ کے ہمراہ سیاسی مہم پر جانے والے عرفان کی آج اپنے اہل خانہ سے آخری ملاقات ہوگی۔ مرحوم علاقے میں انتہائی دلعزیز شخصیت کے حامل اور نوجوانوں میں بہت پسندیدہ حیثیت رکھتے تھے ۔

مزید پڑھیں: کوئٹہ:ریموٹ کنٹرول دھماکہ،1شخص جاں بحق،6زخمی

واضح رہے کہ باجوڑ میں ریموٹ کنٹرول دھماکے میں سابق سینیٹر ہدایت اللہ سمیت 5 افراد جاں بحق ہوگئےہیں۔

پولیس حکام کے مطابق سابق سینیٹرہدایت اللہ کی گاڑی کے قریب بم حملہ ہوا، دھماکے میں سینیٹرہدایت اللہ سمیت5افراد جاں بحق ہوگئے۔

 

مزید خبریں