جمعه,  05 جولائی 2024ء
وزیر اعظم شہباز شریف کی روسی صدر سے ملاقات، دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال

آستانہ(روشن پاکستان نیوز)وزیراعطم شہباز شریف کی آستانہ میں روسی صدر ولادیمیر پیوٹن سے ملاقات ہوئی جس میں  دو طرفہ تعلقات سمیت اہم امور پر تبادلہ خیال کیا گیا۔

وزیر اعظم شہباز شریف شنگھائی تعاون تنظیم کونسل آف ہیڈز آف اسٹیٹ کے اجلاس میں شرکت کیلئے قازقستان کے دارالحکومت آستانا پہنچے جہاں  ان کی روسی صدر پیوٹن سے ملاقات بھی ہوئی۔

اس موقع پر وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ صدر پیوٹن سے ملاقات کرکے بہت اچھا لگا، پاکستان کے روس کے ساتھ باہمی تعلقات ہیں۔

وزیر اعظم شہباز شریف نے کہا کہ جیوپولیٹیکل صورتحال سے متاثر نہیں ہوں گے،  روس کے ساتھ تعلقات مزید مضبوط بنانے پر کام کریں گے، روس کے ساتھ تجارت کو ایک ارب ڈالر تک لے جانا چاہتے ہیں۔

وزیراعظم نے روسی انتخابات میں کامیابی پرپیوٹن کو مبارک باد بھی پیش کی۔

واضح رہے کہ وزیراعظم  آستانا میں ایس سی او پلس کے سربراہی اجلاس میں  بھی شرکت کریں گے جہاں وہ کونسل کے اجلاس میں علاقائی اورعالمی مسائل پرپاکستان کا نکتہ نظر پیش کریں گے، شہباز شریف  ایس سی او پلس سمٹ سے خطاب کریں گے۔

وزیراعظم شہبازشریف سربراہی اجلاس کے موقع پر اس میں شریک رہنماؤں سے ملاقاتیں بھی کریں گے جب کہ وزیراعظم  کی آج ازبکستان کے صدر شوکت مرزایوف سے بھی ملاقات متوقع ہے۔

اس کے علاوہ آج پاکستان، ترکیہ اور آذربائیجان کے مابین سہ فریقی بات چیت کا دور گا جس میں وزیراعظم شہباز شریف شریک ہوں گے جب کہ آج قازقستان کے صدر کے عشائیے میں بھی شرکت کریں گے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News