جمعه,  05 جولائی 2024ء
بلوچستان اور کے پی میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں، مولانا فضل الرحمٰن

 اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)جمیعت علمائے اسلام ( ف) کے سربراہ مولانا فضل الرحمٰن کا کہنا ہے کہ بلوچستان اور خیبرپختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن کی جانب سے جاری بیان میں کہا گیا ہے کہ منصوبہ بندی کے تحتے  جے یو آئی کے کارکنوں اور رہنماؤں کو نشانہ بنایا جا رہا ہے۔ بلوچستان اورخیبر پختونخوا میں حکومت نام کی کوئی چیز موجود نہیں ہے۔

مولانا فضل الرحمٰن نے جے یو آئی رہنماء میر محمد اسلم عمرانی کے قتل کی مذمت کرتے ہوئے واقعے کی تحقیقات اور قاتلوں کی فوری گرفتاری کا مطالبہ کیا۔ انہوں نے لواحقین سے تعزیت کا اظہار کرتے ہوئے ان کے لیے صبر جمیل کی دعا کی اور کہا اللہ تعالٰی محمد اسلم عمرانی کی شہادت کو قبول فرمائے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News