جمعه,  05 جولائی 2024ء
آئی ایم ایف کا 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) پاکستان اور آئی ایم ایف کے درمیان قرض پروگرام معاہدہ رواں ماہ طے پانے کا امکان ہے۔

ذرائع کے مطابق وزارت خزانہ نے آئی ایم ایف کو نئے بجٹ اقدامات سے بھی آگاہ کردیا ہے،آئی ایم ایف نے 10 جولائی سے پہلے بجلی کی قیمتوں میں 5 روپے فی یونٹ اضافہ کرنے کا مطالبہ کیا ہے۔

قرض پروگرام کے معاہدے کیلئے آئی ایم ایف ٹیم کا پاکستان آنا اب ضروری نہیں،قرض پروگرام پر سٹاف لیول مذاکرات مئی میں ہوچکے ہیں۔

پاکستان آئی ایم ایف سے 8سے 10 ارب ڈالر لینے کا خواہاں ہے،پاکستان کا مطالبہ ہے تمام شرائط مکمل کر لی ہیں اس لیے قرض پروگرام کا حجم ہماری ڈیمانڈ کے مطابق کیا جائے۔

مزید پڑھیں: بجٹ کے بعد مہنگائی کا طوفان، دالوں کی قیمتوں میں ہوشربا اضافہ

ذرائع کا کہنا ہے آئی ایم ایف نے 6 سے 7 ارب ڈالر تک قرض دینے کی حامی بھری ہے،آئی ایم ایف قرض پروگرام کی حتمی منظوری ایگزیکٹو بورڈ دیگا۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News