پیر,  08 جولائی 2024ء
عظمت علی مبارک کی ہائی کورٹ میں پی ٹی آئی رہنما کی الیکشن پٹیشن خارج کرنے کی استدعا

راولپنڈی(نیوزڈیسک)لاہور ہائی کورٹ راولپنڈی بینچ الیکشن ٹریبونل میں مسٹر جسٹس مرزا وقاص روف نے الیکشن عذرداریوں کی سماعت شروع کر دی ہے۔

عدالت عالیہ کے روبرو سماعت کے دوران سابق امیدوار قومی اسمبلی حلقہ این اے57 راولپنڈی عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ نے پی ٹی آئی کی رہنما سیمابیہ طاہر ستی کی جانب سے الیکشن کمیشن اور ودیگر کےخلاف الیکشن پٹیشن کو ہرجانہ کےساتھ خارج کرنے کی استدعا کی ۔

عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ نے کہا پی ٹی آئی رہنما پاکستان کے شفاف انتخابات کو دنیا بھر میں متنازعہ بنانے کے درپے ہیں انہوں نے کہا کہ الیکشن پٹیشن قابل اخراج ہےمعزز عدالت نے ابتدائی سماعت کے بعد پٹیشن کے قابل سماعت ہونے نکتہ پر وکلا کوآئندہ ہفتے طلب کیا ہے۔

سماعت کے بعد عظمت علی مبارک نےکہا کہ پاکستان کے عوام نے ن لیگ کے کو مینڈیٹ دیا ہے معاشی بحالی کے لیے تمام لوگوں اپنی اپنی ذمہ داری ادا کرنا ہوگی عظمت علی مبارک ایڈوکیٹ نے الیکشن نتائج کے بعد میں قائدین ن لیگ میاں نواز شریف شہباز شریف اور مریم نواز اور راولپنڈی کے کامیاب امیدوار کو کھلے دل سے مبارک باد دی یہ ہی جمہوریت کا حسن ہے

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News