بدھ,  03 جولائی 2024ء
وزیراعظم کا تختہ بیگ پوسٹ پر شہید سکیورٹی اہلکاروں کو خراج عقیدت

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) وزیراعظم شہباز شریف نے خیبرکی تختہ بیگ پوسٹ پر دہشتگردوں کی فائرنگ سے شہید ہونے والے ایک پولیس اور ایک ایف سی اہلکار کو خراجِ عقیدت پیش کیا ہے۔

وزیراعظم نے شہید پولیس اہلکار اعجاز اور شہید ایف سی اہلکار شہزاد کو خراجِ عقیدت پیش کرتے ہوئے کہا کہ  قوم دہشتگردی کے ناسور کے ملک سے خاتمے کیلئے متحد ہے۔

اس کے علاوہ وزیرداخلہ محسن نقوی نے پولیس چوکی پردہشتگردحملہ ناکام بنانے پر ایف سی اورپولیس کوخراج تحسین پیش کرتے ہوئے کہا کہ خیبرپختونخوا پولیس اور ایف سی کی قربانیوں کی نظیر تاریخ میں نہیں ملتی۔

واضح رہے کہ  تختہ بیگ پوسٹ پولیس اور فرنٹیئر کور کی مشترکہ چیک پوسٹ ہے۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News