بدھ,  03 جولائی 2024ء
عارف علوی نے اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی کو بے شرمی قرار دے دیا

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز) سابق صدر اور تحریک اںصاف کے رہنما عارف علوی نے اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی کو بے شرمی قرار دے دیا۔

سماجی رابطے کی ویب سائٹ ایکس پر جاری کردہ بیان میں انہوں نے سندھ حکومت کو تنقید کا نشانہ بنایا۔ انہوں نے لکھا کہ سندھ حکومت کا اسپیشل نمبر پلیٹس کی نیلامی ریاستی لالچ کی طرف بے شرمی کا عمل ہے۔

عارف علوی کا کہنا تھا کہا وہ زوال پذیر معاشرہ میں ہونے والی دولت کی نمائش اور مجروں کی حوصلہ افزائی پر کیا کہہ سکتے ہیں؟ اس لوٹ مار کی ریاستی حوصلہ افزائی کی جارہی ہو، اس کی کوئی تُک نہیں بنتی، اللّٰہ رحم کرے۔

خیال رہے کہ گزشتہ روز محکمہ ایکسائز سندھ کی جانب سے پریمیئم وہیکل نمبر پلیٹس کی نیلامی کی تقریب منعقد کی گئی۔ سینئر صوبائی وزیر شرجیل انعام میمن، ناصر حسین شاہ، مکیش کمار سمیت دیگر افراد نے شرکت کی۔

مزید پڑھیں: عمران خان کا پارٹی میں دھڑے بندی اور فارورڈ بلاک سے متعلق خبروں کا نوٹس

ملکی تاریخ میں پہلی بار گاڑیوں کی پریمیم نمبر پلیٹس کی نیلامی کی گئی۔ پلاٹینیم کیٹگری میں نمبر 1 کی نمبر پلیٹ 10 کروڑ روپے، نمبر 2 کی نمبر پلیٹ 3 کروڑ 70 لاکھ میں نیلام ہوئی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News