بدھ,  03 جولائی 2024ء
پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے: شوکت یوسفزئی

اسلام آباد(روشن پاکستان نیوز)پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ پارٹی میں سینئر رہنماؤں کو نظر انداز کیا جا رہا ہے۔

یہ بات انہوں نے نجی ٹی وی سے گفتگو کرتے ہوئے کہی ہے۔

پی ٹی آئی رہنما شوکت یوسف زئی کا کہنا ہے کہ اگر کیس چل پڑیں تو ان کے پاس کچھ نہیں، پراسیکیوشن کمزور ہے۔

انہوں نے خواہش کا اظہار کیا ہے کہ سینئر لوگوں کو بھی بانیٔ پی ٹی آئی سے ملنے دیا جائے۔

شوکت یوسف زئی کا مزید کہنا ہے کہ عمر ایوب نے کہا کہ اپوزیشن لیڈر کا کردار ادا کروں گا، انہوں نے اسی لیے جنرل سیکریٹری کا عہدہ چھوڑا۔

پاکستان تحریکِ انصاف (پی ٹی آئی) کے رہنما کا یہ بھی کہنا ہے کہ تمام لیڈر بھی پارٹی سے چلے جائیں تو پارٹی نہیں ٹوٹے گی۔

مزید خبریں

FOLLOW US

Copyright © 2024 Roshan Pakistan News